پاکستانتازہ ترین

عدالت کالال حویلی کو ڈی سیل کرنے کا حکم

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہمارے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوئی،راولپنڈی کے دونوں حلقوں سے الیکشن لڑوں گا، الیکشن ہم پی ڈی ایم کیخلاف لڑیں گے۔

شیخ رشید نے لال حویلی کو سیل کرنے کے فیصلے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں اپیل دائر کر رکھی تھی۔ جس پر آج عدالت نے لال حویلی کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے لال حویلی کی دونوں ملکیتی رجسٹریاں منسوخ کرنے کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دیا۔

عدالت نے کہا کہ درخواست گزار کو اپنا موقف پیش کرنے کا پورا موقع دیا جائے، بھارت میں قانون بن گیا وہاں ایویکیو پراپرٹیز کا مسئلہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہو گیا، ہمارے ہاں محکمے قانون کے مطابق نہیں چلتے جب مرضی سرگرم ہو جاتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے