پاکستانتازہ ترین

عدالت نے 9مئی کے واقعات میں شیخ رشید کی ضمانت بھی منظور کرلی

انسداد دہشتگردی عدالت نے 9مئی کے واقعات میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہی کی ضمانت منظور کرلی، جج نے استفسار کیا کہ شیخ صاحب آپ کمزور نظر آ رہے ہیں، آپ کی صحت ٹھیک ہے، شیخ رشید نے کہاکہ 40دن کے چلے کے دوران 31کلو وزن کم ہوا۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کی 9مئی کے واقعات میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی،شیخ رشید اپنے وکیل سردار عبدالرازق خان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،جج ملک اعجاز آصف نے استفسار کیا کہ شیخ صاحب آپ کمزور نظر آ رہے ہیں، آپ کی صحت ٹھیک ہے،شیخ رشید نے کہاکہ 40دن کے چلے کے دوران 31کلو وزن کم ہوا۔

وکیل سردار عبدالرزاق خان نے کہاکہ شیخ رشید کا 9مئی کے واقعات سے کوئی تعلق نہیں،شیخ رشید کے متعلق 9مئی کے واقعات کے کوئی شواہد موجود نہیں،عدالت نے کہاکہ شیخ رشید کی عمر کا لحاظ رکھنا چاہئے،عدالت نے 9مئی کے واقعات میں شیخ رشید کی ضمانت بھی منظور کرلی،عدالت نے تھانہ وارث خان کے مقدمے میں شیخ رشید کی ضمانت منظور کی،عدالت نے شیخ رشید کو 50ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا،عدالت نے سابق ایم این اے شیخ راشد شفیق کی عبوری ضمانت 8نومبر تک منظور کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex