پاکستانتازہ ترین

عدالت نے نوازشریف کی ضمانت منظور کرلی

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے توشہ خانہ کیس میں احتساب عدالت میں سرنڈر کردیا،عدالت نے نوازشریف کی ضمانت منظور کرلی اور انہیں اضری لگانے کے بعد نواز شریف کو جانے کی اجازت دیدی۔

توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف 4سال بعد احتساب عدالت پیش ہوئے،سابق وزیراعظم نے عدالت میں سرنڈر کر دیا، جج محمد بشیر نے نوازشریف کو حاضری کیلئے روسٹرم پر بلایا،نوازشریف کی حاضری لگا دی گئی۔

عدالت نے نوازشریف کی ضمانت منظور کرلی، عدالت نے 10لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی، عدالت نے حاضری لگانے کے بعد نواز شریف کو جانے کی اجازت دیدی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے