پاکستانتازہ ترین

عدالت نےعلی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دے دیا

عدالت نے غیر قانونی اسلحہ اور شراب رکھنے کے کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وزیر علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دے دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق وزیر علی امین گنڈاپور کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ پراسیکیوٹراور تفتیشی افسر کیس ریکارڈ کیساتھ عدالت میں پیش ہوئے تاہم علی امین گنڈا پوراور ان کے وکیل راجہ ظہورالحسن پیش نہیں ہوئے۔

عدالت نے سابق وزیر علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دے دیا، ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کےباوجودمسلسل عدم پیشی پراشتہاری قرار دیا گیا۔

سماعت 4 جنوری تک ملتوی کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے