شوبز

عاطف اسلم نے مداح کو پیسے کی قدر کرنے کی نصیحت کر کے ایک بار پھرمداحوں کے دل جیت لیے

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے مداح کو پیسے کی قدر کرنے کی نصیحت کر کے ایک بار پھرمداحوں کے دل جیت لیے۔

گلوکار ان دنوں امریکا کے مختلف شہروں میں کنسرٹ میں مصروف ہیں، حال ہی میں ہونے والے ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح نے ان کی گائیکی کو سراہتے ہوئے ان پر پیسے پھینکنا شروع کر دیے۔

عاطف اسلم نے مداح کی جانب سے کی گئی اس حرکت پر غصہ ہونے کی بجائے، اپنا کنسرٹ روکا اور اس مداح کو اسٹیج پر بلایا۔

گلوکار نے مداح کو ایسا کرنے سے منع کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بجائے آپ اس رقم کو کسی اہم مقصد کے لیے عطیہ کر سکتے ہیں۔

عاطف اسلم نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ آپ امیر ہیں لیکن یہ رقم بہتر مقاصد کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d