تازہ ترینجرم کہانی

ظالم شوہر نے مبینہ طور پر حاملہ بیوی اور ڈیڑھ سالہ بیٹی کو قتل کردیا

تحصیل کہروڑپکا کے علاقے مسہ کوٹھا میں شوہر نے مبینہ طور پر حاملہ بیوی اور ڈیڑھ سالہ بیٹی کو قتل کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ عرفان نامی شخص کا گھر میں اپنی حاملہ بیوی رقیہ سے جھگڑا ہوا تو اس کی بیوی نے مبینہ طور پر اس کے منہ پر تھپڑ دے مارا جس پر اس نے مبینہ طور پر پہلے اپنی بیوی کے گلے میں پھندا ڈال کر اسے قتل کیا، اس کے بعد اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی کے منہ پر بھی تکیہ رکھ کر اسے بھی مار ڈالا۔

پولیس تھانہ صدر کہروڑپکا نے ماں بیٹی کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے کہروڑپکا ہسپتال منتقل کردیں جب کہ ملزم کو گرفتار کرکے جائے واردات سے قتل میں استعمال ہونے والا کپڑا، تکیہ اور دیگر شواہد حاصل کرلیے، دونوں میاں بیوی اس رشتے سے قبل ہی آپس میں رشتہ دار تھے اور اکثر ان میں لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex