شوبز
طیب اردگان کی کامیابی پر انکا نیا پوٹریٹ بنائونگی ‘ رابی پیرزادہ

لاہور( شوبز رپورٹر)شوبز کو خیر باد کہنے والی رابی پیرزادہ نے صدارتی انتخابات میں طیب اردگان کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیب اردگان میرے پسندیدہ لیڈر ہیں اور اسلامی دنیا میں انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔ ا انہوں نے کہا کہ طیب اردوان نے اصلاحات کے ذریعے نہ صرف ترکی کی معیشت کو مضبوط کیا بلکہ عوام کی زندگیوں میں خوشحالی لے کر آئے اور یہی وجہ ہے کہ انہیں بار بار اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طیب ارد گان دنیا میں امت مسلمہ پر ہونے والے مظالم کے خلاف بھی موثر آواز بلند کرتے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ میں طیب اردگان کے کئی پوٹریٹ بنا چکی ہوں اور صدارتی انتخابات میں کامیابی پر ان کا ایک نیا پوٹریٹ بنائوں گی ۔