پاکستانتازہ ترین

طوفان دور سے گزرگیا، کیٹی بندر سے 150 کلومیٹر دور ٹکرایا

بپرجوئے کنی کترا کر نکل گیا، سندھ کی ساحلی پٹی سے تباہی کے خطرات ٹل گئے تاہم بارش کی پیش گوئی برقرار ہے، سمندری طوفان نے کیٹی بندر سے ڈیڑھ سو کلومیٹر دور کچھ اور سندھ کے بارڈر پر کیٹگری ون طوفان کی طاقت سے لینڈ فال کیا۔
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ٹھٹہ، سجاول، بدین، تھرپارکر، میرپورخاص اور عمرکوٹ کے اضلاع میں 17 جون تک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

حکام کے مطابق نقل مکانی کرنے والوں کو مزید تھوڑا وقت کیمپوں میں گزارنا ہوگا، طوفان کے باعث 81 ہزار سے زائد افراد گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔کراچی میں بھی پیش گوئی کے مطابق بارشیں نہیں ہوئیں، طوفان کمزور پڑنے کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم آج بھی خوشگوار رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex