بین الاقوامی

طالبان کا افغان شہر شبرغان پر بھی قبضہ

کابل: افغان طالبان نے صوبہ جوزجان صوبے کے دارالحکومت شبرغان پر قبضہ کر لیا. طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطا بق طالبان نے جوزجان صوبے کے دارالحکومت شبرغان پر قبضہ کر لیا، یہ طالبان کے قبضے میں آنے والا دوسرا صوبائی دارالحکومت ہے۔
گزشتہ روز طالبان نے جنوب مغربی صوبے نمروز کے صوبائی دارالحکومت زرنج پر بھی قبضہ کر لیا تھا۔ نمروز پولیس نے شکوہ کیا تھا کہ جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپ کے لیے فوج نہیں بھیجی گئی، نہ ہی پولیس کے تازہ دم دستوں سے مدد کی گئی
واضح رہے شبرغان شہر کے کئی علاقوں میں شدید لڑائی جاری ہے، طالبان زیادہ تر سرکاری عمارتوں اور شہر کا کنٹرول سنبھالنے میں کامیاب ہو گئے ہیں، تاحال حکومت کے زیر کنٹرول ایئر پورٹ کے لیے لڑائی جاری ہے۔
۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے