پاکستانتازہ ترین

صوبائی کابینہ کی طرف سے رمضان پیکیج پیش کرنے پر وزیر اعلیٰ کو خراج تحسین پیش

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اگلے سال مستند ڈیٹا کے ساتھ بہتر رمضان پیکیج لائیں گے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا دوسرا اجلاس ہوا جس میں صوبائی کابینہ نے تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پر وزیر اعلیٰ کو خراج تحسین پیش کیا۔

دوران اجلاس مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرائس کنٹرول میں بہتری کی وجہ سے اشیاء کے بے مثال حد تک نرخ نیچے آرہے ہیں، چیف سیکرٹری اور ان کی ٹیم، ضلعی انتظامیہ رمضان میں بہتر اقدامات پر شاباش کی مستحق ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پوری ٹیم نے رمضان پیکیج اور پرائس کنٹرول کے لیے توقع سے بڑھ کر کام کیا، اگلے سال مستند ڈیٹا کے ساتھ بہتر رمضان پیکیج لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں 35 لاکھ سے زائد گھرانوں کو رمضان پیکیج کی ترسیل مکمل ہوچکی ہے، ایک ہفتے تک رمضان پیکیج کی ترسیل کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex