پاکستانصحت

صوبائی وزیر کی کتے کے کاٹنے سے جاں بحق بچے کے گھر آمد

لاہور میں صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین نے کوٹ لکھپت میں باؤلے کتے کے کاٹنے سے جاں بحق معصوم بچے بلال کے گھرجاکر اس کے والدین سے تعزیت کی۔
صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین نے بچےکے والدین سے ملاقات کی، ان کا کہنا تھا کہ مال کا ازالہ تو ممکن ہے مگر کسی کی جان کا ازالہ نہیں کیا جاسکتا۔
اس موقع پر بلال کے والدین نے صوبائی وزیر سے کہا کہ ہمارابچہ تو واپس نہیں آسکتا مگر دوسرے بچوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔
بلال کے والدین نے اعجاز عالم آگسٹین سے اپیل کی کہ آوارہ کتوں کےفی الفور خاتمے کے متعلقہ محکموں کو پابند کیا جائے۔
صوبائی وزیرنے یقین دہانی کرائی کہ لاپرواہی برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d