تازہ ترینسیاست

صنم جاوید کو سینیٹ کا الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کا تحریری فیصلہ جاری

ایپلیٹ ٹریبونل نے پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید کو سینیٹ کا الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

11 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ ٹریبونل کے جج جسٹس شاہد بلال حسن نے جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمر سرفراز چیمہ بھی جیل میں ہیں، انکے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے، کسی کیساتھ امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ صنم جاوید کو جنرل الیکشن لڑنے کی اجازت بھی ملی، موجودہ حالات میں کسی کو بنیادی حقوق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔

فیصلے میں لکھا گیا کہ الزام تھا اپیل کنندہ کا شوہر 2023 کے ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کروا سکا، اپیل کنندہ کے شوہر کو 9 مئی کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا، 2023 کا ٹیکس ناگزیر حالات کی وجہ سے جمع نہیں ہو سکا، ان حالات و واقعات کا جائزہ ریٹرنگ افسر کو بھی لینا چاہیے تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex