پاکستانتازہ ترین

شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے خارج

اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے بعد سابق وزیر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا میمورنڈم جاری کردیا۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 2 دسمبر کو سابق وزیر شیریں مزاری کا پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کی درخواست پر تفصیلی فیصلہ جاری کیا تھا۔

فیصلے میں عدالت نے کہا تھا کہ درخواست گزار شیریں مزاری کسی مقدمے میں مفرور یا اشتہاری بھی نہیں، ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ایک ہفتے میں نام پی سی ایل سے نکال کر رپورٹ جمع کرائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے