پاکستانسیاست

شہباز شریف سے فضل الرحمٰن کی ملاقات،سخت فیصلے کرنے کا مشورہ

عدلیہ کےحالیہ فیصلوں، اقدامات کا معاملہ پارلیمنٹ میں اُٹھانے پر بھی مشاورت

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )وزیراعظم شہباز شریف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات میں اتفاق ہوا ہے کہ مشکل فیصلے لینے کیلئے پارلیمنٹ سے رہنمائی جاری رکھی جائے گی۔وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے امیر جمعیت علمائے اسلام ف مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں پی ڈی ایم وفد نے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران مولانافضل الرحمان نے پی ڈی ایم اجلاس میں کیے گئے فیصلوں سے آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق پیرکوسپریم کورٹ کے سامنے احتجاج اور دھرنے سے متعلق مشاورت کی گئی اور عدلیہ کےحالیہ فیصلوں، اقدامات کا معاملہ پارلیمنٹ میں اُٹھانے پر بھی مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف کو سخت فیصلے کرنے کی رائے دی۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران اتفاق ہوا کہ مشکل فیصلے لینے کیلئے پارلیمنٹ سے رہنمائی جاری کرھیں گے۔ملاقات کے دوران پی ڈی ایم سربراہ نے حکومت کو اپنے موقف سے پیچھے نہ ہٹنے کا مشورہ بھی دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: