شوبز

شلپا کو شوہرکی فحش فلموں کا کیس لے ڈوبا

مبئی : بھارتی اداکارہ شلپا سیٹھی کو شوہر راج کندرا کی فحش فلموں کا کیس لے ڈوبا، شلپا سیٹھی کو سپر ڈانسر چیپٹر 4 کے شو سے نکال دیا گیا ۔ شلپا شیٹھی کی جگہ اداکارہ سونالی باندرے اور وف اداکارہ مو سمی چیٹرجی بطور مہمان جج شرکت کریں گی۔
شلپا شیٹھی، کوریوگرافر گیتا کپور اور انوراگ باسو کے ساتھ شو کے باقاعدہ ججوں میں سے ایک ہیں جو ہر ہفتے شو میں شرکت کرتی ہیں۔ تاہم شلپا شیٹھی کی غیر موجودگی کے باعث اب شو انتظامیہ بالی ووڈ کے دیگر فنکاروں کو شو میں مدعو کررہے ہیں۔ گزشتہ ہفتے شلپا شیٹھی کی جگہ جینیلیا ڈی سوزا اور رتیش دیش مکھ شو میں بطور مہمان جج شریک ہوئے تھے۔ اور ان دونوں سے قبل اداکارہ کرشمہ کپور نے شو میں شلپا شیٹھی کی کمی پوری کی تھی۔
شلپا شیٹھی کے شوہر کے کارنامے جب سے میڈیا پر آئے ہیں شلپا شیٹھی کو بھی اس کا خمیازہ بھگتنا پڑرہا ہے۔ فحش فلموں کا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد شلپا شیٹھی کو بدنامی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور بہت سے بالی ووڈ اسٹارز اور قریبی دوستوں نے ان سے اپنی راہیں جدا کرلی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ مالی نقصان سے بھی دوچار ہو رہی ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: