تازہ ترینشوبز

شعیب ملک نے معروف اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھ دوسری شادی کر لی

پاکستان کے سابق آل راونڈر شعیب ملک نے معروف اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھ دوسری شادی کر لی ہے اور عروسی لباس میں دونوں کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ برپا کر دیاہے تاہم ثناء جاوید اور شعیب کی پہلی اہلیہ ثانیہ مرزا کے درمیان دلچسپ مماثلت سامنے آ گئی ہے ۔

شادی کی تقریب کی دو تصاویر جاری کیں جس میں کرکٹر نے آف وائٹ شیروانی جب کہ اداکارہ نے گولڈن رنگ کا لباس پہنا۔ثنا اور شعیب کی شادی کی خبر نے ان کے مداحوں سمیت بھارت اور پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا، جوڑے کو سوشل میڈیا پوسٹس پر مبارکبادیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کی تقریب کراچی میں ہوئی، اور یہ شادی کچھ روز قبل ہوئی تھی جس کی تصدیق خاندانی ذرائع نے کی۔دوسری جانب شعیب ملک کے بہنوئی عمران ظفر نے بتایا ہے کہ شعیب کی فیملی میں سے کسی نے شادی میں شرکت نہیں کی، ان کے اہلخانہ ثانیہ مرزا سے شادی ختم ہونے پر سخت رنجیدہ ہیں۔عمران ظفر نے کہا مجھے بھی شادی کا سوشل میڈیا سے پتہ چلا ہے، خاندان میں سے کوئی شادی میں شامل نہیں تھا، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علیحدگی کا بہت افسوس ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex