دلچسپ و حیرت انگیزکھیل

شعیب اختر کی ہم شکل بھارتی ٹک ٹاک اسٹار ونیتا کھیلنانی

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کی ہم شکل بھارتی ٹک ٹاک اسٹار ونیتا کھیلنانی کی تصاویر نے سب کو حیران کر دیا۔وینیتا امریکہ میں رہائش پذیر ہیں اور وہ 2018 میں مس انڈیا نارتھ امریکہ کا ایوارڈ بھی جیت چکی ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی کہ کیسے ہمارے والدین تصاویر لیا کرتے تھے۔‘ان کی یہ ویڈیو بھارت سمیت پاکستان میں بھی بہت مقبول ہوئی، ویڈیو پر بعض لوگوں نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وینیتا تو بالکل شعیب اختر کی ہم شکل ہیں۔
بعد ازاں وینیتا نے بھی انسٹاگرام پر شعیب اختر کی ایڈیٹ کی ہوئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ لوگ کہ رہے ہیں میں شعیب اختر جیسی دکھتی ہوں؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *