بین الاقوامیتازہ ترین

شخصی آزادی پر پابندی،حجاب پر سفاکانہ رویہ، داغدار بھارت دنیا بھر میں بے نقاب

بہادر مسلمان لڑکی مسکان خان نے نعرہ تکبیر لگا کر دنیا بھر میں جمہوری چیمپئین ہونے کے بھارتی دعوے کی دھجیاں بکھیر دیں۔مودی سرکار کی سربراہی میں بھارت

دن رات ذلت سمیٹنے میں مصروف ہے ۔ اب بھارتی اعلی عدالتوں نے بھی حجاب کے معاملے بھارت کی تنگ نظری کو چار چاند لگادئیے ۔بھارتی ہائیکورٹ نے حجاب کے

معاملے پر کہا ہے جب تک حجاب پر کوئی فیصلہ نہیں آجاتا تب تک طالبات حجاب اور مذہبی لباس نہ پہنیں۔ یہ حکم بھارتی ہائیکورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی

میں تین رکنی بنچ نے صادر کیا۔ گو یہ فیصلہ تو نہیں لیکن انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے کسی بھی طرح مبرا نہیں۔ جج تنگ بھارتی سوچ کو پروان چڑھا رہے ہیں۔بات

یہیں پر ختم نہیں ہوئی ہائیکورٹ کے بعد سپریم کورٹ نے بھی اس اہم مسئلے پر نشاندہی اور تمام ثبوت دیکھتے ہوئے آنکھیں موند لیں ۔ٓبھارتی آزاد خیال شاعر بھی اس

ظلم پر بول پڑے وہ کہتے ہیں میں کبھی بھی حجاب یا برقع کے حق میں نہیں رہا اور اب بھی اپنے مؤقف پر قائم ہوں۔انہوں نے یہ بھی کہا مجھے غنڈوں کے اس ہجوم سے

نفرت ہے جو لڑکیوں کے ایک چھوٹے گروپ کو ڈرانے کی کوشش کررہے ہیں، اگرچہ وہ اس میں ناکام رہے لیکن کیا یہ ’مردانگی‘ ہے؟ یہ انتہائی افسوس کا مقام ہے۔‘بے

انصافی کا سبق جو بھارتی انصاف کے کرتادھرتا اداروں نے دیا ہے اس پر پوری دنیا میں لے دے ہو رہی ہے ۔ بھارت میں شخصی آزادی پوری طرح سے دبائی جا رہی ہے ۔

اقلیتوں کا استحصال کسی سے ڈھکا چھپا نہیں رہا ۔یہی حالات رہے تو وہ دن دور نہیں جب بھارت دنیا بھر میں تنہا ہو جائے گادرحقیقت حجاب پر سفاکانہ رویہ رکھ رکر

بھارت خود بے حجاب ہو گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: