تازہ ترینکھیل

شاہین آفریدی نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی نے 9 اوورز میں 90 سکور کھا کر ورلڈ کپ کی تاریخ میں مہنگا ترین پاکستانی باولر ہونے کا بدترین ریکارڈ بنا ڈالا۔

مخالف بلے بازوں سے زیادہ سکور کھانے کا ریکارڈ پاکستانی باولرز میں حارث رؤف کے پاس تھا جو آج نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں شاہین آفریدی نے توڑ کر اپنے نام کر لیا۔حسن علی بھی ماضی میں اس دوڑ میں موجود رہے ہیں جنہوں نے 2019 میں بھارت کے خلاف میچ میں 9 اوورز میں 84 رنز کھائے تھے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف آج کا میچ ورلڈ کپ میں بقا کی جنگ ہے اس کے باوجود کیویز نے شاہینوں کو 402 رنز کا بڑا ہدف دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *