کالم

شاکر شجاع آبادی کی عظمت کا اعتراف

کمشنر بہاولپور

کہنے والے کہتے ہیں سرائیکی شاعری کا خواجہ فرید کے بعد سب سے بڑا نام ۔۔۔ عوامی جذبات کی صحیح معنوں میں ترجمانی کرنے والاایک عظیم شاعر۔۔۔ ایک عرصہ ہوا ایک شدید نوعیت کی عضلاتی بیماری کا شکار اور زیرِ علاج ہیں ۔ ہم ان کی عظمت کا اعتراف کرنے کے خواہشمند تھے ۔ بھلا ہو اسلامیہ یونیورسٹی ، اسکے وائس چانسلر ڈاکٹر اطہر محبوب اور ان کی ٹیم کا ۔۔۔ شاکر شجاع آبادی کے اعزاز میں آج ایک تقریب کا انعقادکیا اور ان کولائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا ۔۔۔ شاکر شجاع آبادی تو اب اس دنیا داری سے بے نیاز ہو چکے۔۔۔ان کو یہ ایوارڈ دے کر درحقیقت ہم نے ایوارڈ کی قدر و منزلت میں اضافہ کیا ورنہ کہاں ان کی شخصیت، کہاں ان کی شاعری اور کہاں ہم اور ہمارے ایوارڈ!بہت سے دوستوں نے شاکر شجاع آبادی کا نام تو سن رکھا ہو گا،یہ بھی سنا ہوگا بڑے شاعر ہیں لیکن کبھی ان کی شاعری پڑھنے ،سننے کا اتفاق شاید نہ ہوا ہو ۔۔۔تو جناب، نمونے کے لیے دو شعر حاضر ہیں، پڑھئے اور حظ اٹھائیے:تو محنت کر محنت دا صلہ جانے خدا جانےتوں ڈیوا بال کے رکھ چا، ہوا جانے خدا جانےاے پوری تھیوے نہ تھیوے بے کار نئیں ویندیدعا شاکر تو منگی رکھ، دعا جانے، خدا جانےسرائیکی زبان کے معروف شاعر شاکر شجاع
آبادی کو انکی سرائیکی شاعری کے لیے خدمات کے اعتراف میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی جانب سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کی تقریب اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، عباسیہ کیمپس کے گھوٹوی ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کا کہنا تھا کہ یہ ہماری جامعہ کے کیے اعزاز کی بات ہے ہم نے سرائیکی وسیب کے عظیم شاعر کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ یہ خطہ ادب اور کلچر کے حوالے سے بہت ذرخیر ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس وسیب کے ادبی ورثے کو نہ صرف محفوظ کریں بلکہ ایسے شعرا کو نوجوان نسل میں روشناس بھی کروائیں ۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد اسلامیہ یونیورسٹی شاکر شجاع آبادی کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری بھی عطا کرے گی۔ انہوں نے شعبہ سرائیکی کی جانب سے لائیف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اور پی ایچ ڈی اعزازی ڈگری دینے کو سراہا ہے۔ تقریب سے خطاب میں کمشنر بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور نے شاکر شجاع آبادی کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ رینے پر وائس چانسلر اور شعبہ سرائیکی کو مبارک باد پیش کی۔ ڈاکٹر احتشام انور کا کہنا تھا کہ شاکر شجاع آبادی سرائیکی وسیب اور سرائیکی زبان کی پہچان ہیں۔ ان کی شاعری ہر خاص و عام میں بے حد مقبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاکر شجاع آبادی کی شاعری میں امید کی کرن بھی ہے اور اگے بڑھنے کا حوصلہ بھی۔ ڈین فیکلٹی آف ارٹس اینڈ لینگویجز و چیئرمین شعبہ سرائیکی پروفیسر ڈاکٹر جاوید حسان چانڈیو کا کہنا تھا کہ شاکر شجاع آبادی گزشتہ کئی دہائیوں سے نہ صرف سرائیکی وسیب ، اس ملک بلکہ دنیا بھر کے مظلوموں کی اواز بن چکا ہے۔ شاکر شجاع آبادی نے بہت مشکل حالات دیکھے جسمانی بیماری کا طویل سفر طے کیا لیکن کبھی ہمت نہیں ہاری اور لوگوں کو جینے کا حوصلہ دیتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ شاکر شجاع ابادی کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ یا پی ایچ ڈی کی ڈگری دینا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ سرائیکی اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس وسیب کے شعرا اور ادیبوں سے اس طرح کی خوبصورت نشستوں اور اقدامات کا اہتمام جاری رکھے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے اپنے دور میں اس یونیورسٹی کے دروازے نہ صرف ادیبوں ، شاعروں اور دانشوروں پر کھولے بلکہ انہیں بھر پور عزت و احترام دیا۔ تقریب کے دوران وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، کمشنر بہاولپور ڈاکٹر احتشام انور، ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگویجز ، چیئرمین شعبہ سرائیکی پروفیسر ڈاکٹر جاوید حسان چانڈیو اور دیگر اکابرین نے شاکر شجاع آبادی کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اور نقد انعام پیش کیا۔ تقریب کا اہتمام شعبہ سرائیکی ، شعبہ تعلقاتِ عامہ اور آئی یو بی کلچر پروموشن سوسائٹی کے زیر اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں ریزیڈینٹ ایڈیٹر روزنامہ پاکستان ملتان ، شوکت حسین ، ریزیڈنٹ ایڈیٹر نوائے وقت فرحان ملغانی،جنرل منیجر روزنامہ خبریں ملتان رزاق شاہین، بیورو چیف جیو نیوز ملتان ملک شہادت حسین، بیورو چیف سما نیوز ملتان عامر اقبال، صدر ملتان یونین اف جرنلسٹس انجم خان پتافی، پاکستان ٹیلیویژن ملتان سینٹر سے شفقت عباس ملک ، شیراز درانی ، سابق پارلیمنٹیرین سید تابش الوری، سابق وفاقی سیکرٹری حسین احمد مدنی، معروف قانون دان مختار فارانی، پروفسیر ڈاکٹر منیر اظہر چویدری ، ڈائریکٹر ارٹس کونسل بہاولپور سجاد حسین ، صدر بہاولپور بار ایسوسی ایشن حامد خان، سابق صدر بہاولپور بار اختر عباسی ، سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی لودھراں ڈاکٹر اورنگزیب ملک، صدر بہاولپور پریس کلب اکمل چوہان، سربراہ شعبہ سرائیکی ایس ای کالج بہاولپور ڈاکٹر عصمت اللہ شاہ، سابق صدر پریس کلب نصیر احمد ناصر سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex