پاکستانتازہ ترین

سی پی او راولپنڈی نےشیخ رشید کے حوالے سے جواب عدالت میں جمع کرا دیا

سی پی او راولپنڈی نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کے حوالے سے جواب عدالت میں جمع کرا دیا۔عدالت نے سی پی او کا جواب غیرتسلی بخش قرار دیدیا

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی کان نے سماعت کی ،سی پی او راولپنڈی کی جانب سے جواب عدالت میں جمع کرا دیا گیا، سی پی او نے جواب میں کہا ہے کہ شیخ رشید ہمارے پاس نہیں ہیں نہ ہی گرفتار کیا ،گرفتاری اسلام آباد کے تھانے کی حدود میں آتی ہے۔

عدالت نے آر پی او راولپنڈی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 26ستمبر تک ملتوی کردی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *