بین الاقوامیتازہ ترینصحت

سی این این نے کورونا کی ویکسی نیشن نہ کرانے پر تین ملازمین سے نوکری چھین لی

نیو یارک: امریکی نیوز چینل سی این این نے کورونا کی ویکسی نیشن کے بغیر دفتر آنے پر تین ملازمین کو ملازمت سے فارغ کردیا۔ سی این این کے سربراہ جیف زوکر کی طرف سے ملازمین کو بھیجے گئے پیغام میں واضح کیا گیا کہ ویکسی نیشن کروانا ضروری ہے اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ لیکن حکم پر عمل درآمد نہ ہونے پر ایکشن لے لیا گیا.
یہ امر قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر میں کورونا کی عالمی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں امریکا سرفہرست ہے امریکہ میں 3 کروڑ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوئے جب کہ 6 لاکھ سے زائد افراد زندگی سے محروم ہو گئے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: