
فیڈرل پبلک سروس کمیشن(ایف پی سی ایس) نے سی ایس ایس کے فائنل نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
سی ایس ایس تحریری امتحان میں 17 ہزار 240 امیدواروں نے حصہ لیا،
365 طلبہ و طالبات تحریری امتحان پاس کر سکے، انٹرویو کیلئے 349 طلبا نے کوالیفائی کیا
کوالیفائی کرنے والوں میں 218 مرد اور 131 خواتین امیدوار شامل تھے۔فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے 207 امیدواروں کی تقرری کی سفارش کی
جن امیدواروں کی تقرری کی سفارش کی گئی، ان میں 134مرد جبکہ 73خواتین شامل ہیں اور کامیابی کی شرح 2.02 فیصد رہی۔