پاکستان

سیکورٹی خدشات، پشاور میں دفعہ 144 نافذ

پشاور: محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی. ڈپٹی کمشنر آفس پشاور کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق محرم الحرام کے دوران امن امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، شہر میں یکم سے 13 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ العمل ہوگی۔
اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق اسلحہ کی نمائش، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، وال چاکنگ، کالے شیشوں والی گاڑیوں، رینٹ اے کار کے کاروبار اور پمپس کے علاوہ پٹرول کی خریت و فروخت پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d