پاکستانتازہ ترین

سینیٹر مشتاق احمد کا تمام سوشل میڈیا فوری طور پر بحال کرنے کا مطالبہ

گزشتہ تین روز سےپاکستان میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) کی سروس متاثر ہونے سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ملک بھر میں 17 فروری کی شب 9 بجے سے ایکس کی سروس ڈاؤن ہے۔سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد وی پی این کے ذریعے ٹوئٹر تک رسائی حاصل کرنے پر مجبور ہے۔
اتوار کی شام چار بجے کے قریب ٹویٹر سروس بحال ہوگئی تھی لیکن چھ بجے کے قریب پھر بند ہوگئی، اس کے بعد 10 بجے کے قریب یہ سروس دوبارہ بحال ہوئی لیکن کچھ دیر بعد پھر بند ہوگئی جو تاحال بند ہے ۔
ٹویٹر کی بندش پر ایوان بالاسینیٹر مشتاق احمد نے آوا زبلند کی اور انہوں نے حکومت سے ٹویٹر کی بحالی کا مطالبہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دن انٹرنیٹ بند کر کے پتہ چل گیا کہ انتخابات میں دھاندلی ہو رہی ہے ، تین دن سے ٹوئٹر بندکیا ہوا ہے ۔دال میں کچھ کالا نہیں بلکہ پوری دال کالی ہے۔

سینیٹر مشتاق احمد نےحکومت سے مطالبہ کیا کہ تمام سوشل میڈیا فورمز کو فوری طور پر بحال کیا جائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex