کالم

سیف سٹیز پراجیکٹس محفوظ پنجاب کے لیے ناگزیر

حامد جاوید اعوان

پنجاب میں سیف سٹیز پروجیکٹس کی تکمیل کا کام تیز رفتاری سے جاری ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن کی ہدایات پر فنڈز کی فراہمی کے بعد متعلقہ اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ جلد از جلد ان منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں ۔نگران وزیراعلیٰ پنجا ب محسن نقوی نے ننکانہ صاحب ماڈل تھانہ صدر میں قائم ہونے والے نئے سیف سٹی پراجیکٹ کاافتتاح کیا۔انہوں نے سیف سٹی سنٹرکا دورہ کیا اورجدید کیمروں کی مدد سے شہر کی مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ نے سیف سٹی سنٹر میں سکرینوں پر ٹریفک کی آمدوروفت اورسرویلنس کا معائنہ کیا۔وزیر اعلیٰنے اینٹی گریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول روم، آپریشن و مانیٹرنگ روم اور ڈیٹا روم کا بھی معائنہ کیا۔ عملے سے مصافحہ کیا اور انہیں مزید محنت سے کام کرنے کی تلقین کی۔وزیراعلیٰ نے ننکانہ میں سیف سٹی سنٹر کے قیام پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور پولیس کی ٹیم کی تعریف کی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ننکانہ صاحب میں 136 سے زائد کیمرے نصب کئے ہیں اور داخلی وخارجی راستوں پر 6 ای چیک پوائنٹس بھی بنائی گئی ہیں۔منصوبے پر کل لاگت 35 کروڑ روپے لاگت آئی ہے اور ڈیڑھ سال میں مکمل کیا گیا ہے۔منصوبے کی لاگت میں 5 کروڑ روپے کی بچت کی گئی ہے۔ننکانہ صاحب سیف سٹی پراجیکٹ لوکل اور انٹرنیشنل کمپنیوں نے ملکر لگایا۔دونوں کمپنیاں 3 سال کے لیے آپریشن اور دیکھ بھال کی ذمہ دار ہونگی۔ننکانہ صاحب سیف سٹی پراجیکٹ کے لیے شہر بھر میں 30 کلومیٹر آپیٹیکل فائبر بچھائی گئی ہے۔ننکانہ صاحب سیف سٹی پراجیکٹ کو لاہور سیف سٹی سے بھی منسلک کیا گیا ہے۔سکھ عبادت گاہوں، عاشورہ روٹس، مذہبی مقامات اور سرکاری عمارتوں کی سکیورٹی کے لیے کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ ننکانہ صاحب پراجیکٹ کنسلٹنسی کی خدمات انجینئرنگ کنسلٹنسی سروسز پنجاب سے لی گئی ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کو منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی محمد کامران خان نے منصوبے بارے بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ نے ننکانہ صاحب میں سیف سٹی سنٹر
کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ننکانہ صاحب میں سیف سٹی پراجیکٹ کے آغاز سے جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئے گی۔ننکانہ صاحب سیف سٹی پراجیکٹ سکیورٹی کے حوالے سے بہت اہمیت کا حامل ہے۔پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے دن رات محنت کرکے ننکانہ صاحب سیف سٹی سنٹر کو مکمل کیا ہے جس پرپنجاب سیف سٹی اتھارٹی کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ فیصل آباد،گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں سیف سٹی پراجیکٹس -100ارب روپے سے بننے تھے، ہم -17ارب روپے سے بنائیں گے۔ کوشش ہے کہ فیصل آباد،گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں سیف سٹی پراجیکٹس120دنوں میں مکمل کریں اوراس کیلئے پوری ٹیم دن رات کام کررہی ہے۔ننکانہ صاحب سیف سٹی سنٹر کے کیمرے وائرلیس کیساتھ منسلک کر دئیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لئے اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں متفقہ فیصلے کئے گئے۔چاروں صوبوں کا متفقہ فیصلہ ہے کہ اسلام کے نام پر دہشت گردی یا انتہاپسندی کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔دہشت گردی اور انتہاپسندی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب میں محکمہ سیاحت سکھ یاتریوں کیلئے خصوصی سیاحتی پیکیج متعارف کرانے جارہا ہے۔سکھ یاتریوں کے وزٹ پیکیج میں رہائش ، کھانا، سکیورٹی،ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولتیں دی جائیں گی۔ سکھ یاتریوں کے وزٹ پیکیج کو بہت جلد باقاعدہ طور پر لانچ کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ سکھ ٹورازم کو پرموٹ کیا جائے۔سکھ برادری اور یاتریوں کو جتنی سہولتیں دے سکے،دیں گے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیف سٹیز کا پروجیکٹ ہر شہر کی ضرورت ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے شکنجے میں جکڑنے کے لیے ضروری ہے کہ سیف سٹی جیسے منصوبے عام کیے جائیں سیف سٹیز کے ذریعے پنجاب بھر میں مانیٹرنگ کا ایسا منظم نظام وضع کیا گیا ہے جو بڑے سے بڑے ترقی یافتہ ملکوں میں بھی نہیں ہے اور یہ بات خوش ائند ہے کہ لاہور کے بعد ننکانہ صاحب میں بھی سیف سٹیز کا پروجیکٹ فنکشنل ہو گیا ہے۔ فیصل آباد راولپنڈی اور گوجرانوالا کے منصوبوں کو اگلے 120 دنوں میں مکمل کیا جائے ۔ مجرموں کی سنگین وارداتوں کو سیف سٹیز کے کیمروں نے اس انداز سے عکس بند کیا کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والوں اداروں کو ان تک پہنچنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئی اور اگر یہ سرویلنس کا محفوظ نظام موجود نہ ہوتا تو ان کی گرفت ناممکن ہوتی اس لیے حکومت پنجاب کی یہ کوشش ہے کہ پنجاب کے زیادہ سے زیادہ علاقوں میں سیف سٹی کا نیٹ ورک پھیلایا جائے جس سے شہریوں کو احساس تحفظ ہوگا اور مجرمان کی حوصلہ شکنی ہوگی اور اس سے یقینی طور پر جرائم کی وارداتوں میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: