سیاست

سیاسی جماعتوں کا کام ہی مشکلات سے راستے نکالنا ہوتا ہے. فوا د چوہدری

تلخیوں پر پانی ڈالنے کی ضرورت ہے،مذکرات کی بات کو آگے بڑھنا چائیے

سابق رکن قومی اسمبلی فوا د چوہدری کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کا یہ کام نہیں کہ ہر مسئلے پر اسلحہ لے کر لشکر کشی پر شروع کر دیں،تلخیوں پر پانی ڈالنے کی ضرورت ہے،مذکرات کی بات کو آگے بڑھنا چائیے،سیاسی جماعتوں کا کام ہی مشکلات سے راستے نکالنا ہوتا ہے ۔فیصل آباد میں عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔

اگر یہ سب کچھ آزاد کشمیر سے پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں یہ چلا جائے تو اچھی بات نہیں ہے۔ ردعمل کو بڑھنے کی بجائے کم کرنا ہو گا، پاکستان کی عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔ آپ پی ٹی آئی میں ہوں یا نہ ہوں جو بھی جمہوریت پر یقین رکھتا ہے اس نے عمران خان کے ساتھ کھڑا ہونا ہے کیونکہ اگر عمران خان یہ جنگ ہار جاتا تو پاکستان یہ جنگ ہار جائے گا۔

عمران خان کے مقدمات کو اوپن کرنا چائیے۔ملک اس وقت آئین تقربیا معطل ہے اور بنیادی انسانی حقوق ختم ہو چکے ہیں۔ جیلوں میں پوشیدہ ٹرائلز کئے جا رہے ہیں ۔ملک میں ماحول گھٹن زدہ ہے۔ملک میں آئین اور انسانی حقوق کی بحالی ہونی چائیے۔موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے نوجوان اور انویسٹر بڑی تعداد میں ملک چھو ڑ کرجا رہے ہیں ۔2 سال پہلے جب شہباز شریف حکومت میں تھے تو ہم ملک میں معیاری جمہوریت کی بحث کررہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex