پاکستانتازہ ترینسیاست

سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتےعمران خان کی گرفتاری قانون کے مطابق تھی،مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے ، عمران خان کو گرفتار یا خاموش کرنا ہوتا تو ہم 14ماہ انتظار نہ کرتے.

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے غیرملکی میڈیا کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ عمران خان کی گرفتاری قانون کے مطابق تھی، عمران خان نے ہمیشہ عدلیہ کی توہین کی، کبھی قانون کی پاسداری نہیں کی، وہ سمجھتا ہے کوئی اسے پوچھ نہیں سکتا،انہوں نے کہا کہ عمران خان پر کرپشن کے الزامات تھے، ان کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں، یہ گرفتاری نیب نے کی اور قانون کے مطابق تھی.

عمران خان کی نااہلی سے متعلق سوال کے جواب میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم عمران خان کو نااہل کیوں کرانا چاہیں گے؟ کوئی بھی جمہوری حکومت ایسا کیوں کرے گی؟ البتہ عمران خان نے اپنے دور میں سیاسی رہنماﺅں کو گرفتار کیا، جیلوں میں ڈالا اور ان کی آواز بند کرنے کی کوشش کی،وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عدالتی حکم جاری ہونے کے بعد یہ ان کا آئینی حق ہے کہ وہ اس آرڈر کا جائزہ لیں یا اس پر بات کریں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: