بین الاقوامیپاکستانتازہ ترینفیچرڈ
سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں کب ہونگی؟ پنجاب حکومت نے تجویز تیار کر لی
سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں کب اور کتنی ہوں گی؟پنجاب حکومت نے تجویز تیار کرلی ۔
تفصیلات کے مطابق موسم گر ما کی تعطیلات اس سال کم ہوں گی ۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر کے سکولوں میں2 جولائی سے 15 اگست تک چھٹیاں ہونگی ۔چھٹیوں کے حوالے سے تجاویز کی حتمی شکل ارسال کر دی گئی مگرحتمی فیصلہ بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس میں کیا جائے گا ۔
یاد رہے کہ ہر سال گرمیوں کی چھٹیاں 3 ماہ ہوتی تھیں،مگراس سال چھٹیاں کم ہوئیں ۔محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے بچوں کی تعلیم پر بہت اثر پڑا اس وجہ سے اس سال گرمیوں کی چھٹیاں کم کی گئی ہیں۔