پاکستانتازہ ترین

سپریم کورٹ کے ملازمین سے متعلق ریکارڈ کے حصول کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

سپریم کورٹ کے ملازمین سے متعلق ریکارڈ کے حصول کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا، عدالت نے درخواستگزار اور اٹارنی جنرل کو 2ہفتوں میں تحریری دلائل جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ اٹارنی جنرل صاحب !آپ ریکارڈ دیکھ کر تیاری کرلیں،یہ حساس معاملہ ہے، یہ نہ ہو کہ ہم کچھ اور کہہ رہے ہوں اور اٹارنی جنرل کچھ اور،اٹارنی جنرل وفاق کے وکیل ہیں آپ پر بھاری ذمہ داری عائد ہو گی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان رجسٹرار آفس کی نمائندگی کریں گے،کیس کو نمبر کے مطابق آخر میں ہی سنا جائے گا، آپ کسی کو یہاں کورٹ روم میں بٹھا دیں،جب کیس کی باری آئے گی تو آپ کو بلا لیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے