سپریم کورٹ خود بھی 90 روز مین الیکشن نہیں کرا پا رہی،سینیٹر انوار الحق کاکڑ

قائمہ کمیٹی خزانہ کے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کیلئے فنڈز دینے کے معاملے پر اجلاس میں سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے کہاکہ سپریم کورٹ خود بھی 90 روز مین الیکشن نہیں کرا پا رہی، حکومت 90 روز میں الیکشن نہ کرائے تو سزا لیکن سپریم کورٹ بھی تو یہی کر رہی ہے،اس طرح ہٹ دھرمی کے فیصلوں سے ریاست نہیں چلائی جاسکتی۔
سینیٹر محسن عزیز نے کہاکہ میں اس بل کیخلاف ہوں، یہ سینیٹ کا دائرہ کار ہی نہیں ہے،سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے کہاکہ سپریم کورٹ خود بھی 90 روز مین الیکشن نہیں کرا پا رہی، حکومت 90 روز میں الیکشن نہ کرائے تو سزا لیکن سپریم کورٹ بھی تو یہی کر رہی ہے،اس طرح ہٹ دھرمی کے فیصلوں سے ریاست نہیں چلائی جاسکتی،صرف پنجاب کیلئے امتیازی سلوک سے چھوٹے صوبے متاثر ہوں گے ۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا،عائشہ غوث بخش نے کہاکہ ہماری اگلے سال کی ساری فنانسنگ قرض کی بنیاد پر ہے، سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ سپریم کورٹ میں 21 ارب کی فنڈنگ پر جواب دیناہے،الیکشن کیلئے بجٹ میں صرف5 ارب روپے جاری ہوئے۔