
سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔
جاری شیڈول کے مطابق انتخابات کیلئے پولنگ 31اکتوبر کو ہوگی،کاغذات نامزدگی 29ستمبر تا 6اکتوبر جمع کرائے جاسکیں گے،کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 9،اعتراضات اور اپیلین 16اکتوبر تک نمٹائی جائینگی۔
سپریم کورٹ بار انتخابات کیلئے امیدواروں کی فہرست 18اکتوبر کو جاری ہوگی،عاصمہ جہانگیرگروپ کے شہزادشوکت، حامد خان گروپ کے میاں عبدالقدوس صدارتی امیدوار کیلئے نامزد کئے گئے ہیں۔