پاکستان
سپریم کورٹ آف پاکستان نے عمران خان کو ایک گھنٹے میں پیش کرنے کا حکم دیدیا

سپریم کورٹ آف پاکستان نے عمران خان کو ایک گھنٹے میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ سب کو قانون پر عمل کرنا ہوگا،عدالتی دروازے سے لوگوں کو گرفتار کیا گیاتوعدالت کون آئے گا؟عمران خان کی آمد پر کارکن سپریم کورٹ نہ آئیں، ہم آج ہی حکم جاری کریں گے۔
سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی،جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ بنچ میں شامل تھے۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ریکارڈ کے مطابق جو مقدمہ مقرر تھا وہ شاید کوئی اور تھا،عدالتی حکم کے مطابق درخواست ضمانت دائر ہوئی تھی لیکن مقرر نہیں ۔