پاکستان

سویڈن نے اسلام آباد میں اپنا سفارتخانہ بند کردیا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )سویڈن نے اسلام آباد میں اپنا سفارتخانہ بند کردیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر وزیٹرز کیلئے سفارتخانہ عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔
سویڈن کے سفارتخانے نے عارضی طور پر سفارتخانہ بند ہونے سے متعلق اپنی ویب سائٹ پر ایک وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ مائیگریشن سیکشن موجودہ سیکیورٹی صورتحال میں کسی بھی درخواست پر کارروائی سے قاصر ہے اور یہ دستاویزات قونصل خانے یا گھر کے پتوں پر نہیں بھیجی جا سکتیں۔

بیان میں حکام کا مزید کہنا ہے کہ یہ فیصلہ سفارتخانے کے عملے اور درخواست دہندگان کے وسیع تر مفاد اور حفاظت کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: