بین الاقوامیتازہ ترین
سوڈان میں پاکستانی سفارت خانہ بھی خانہ جنگی کی زد میں آ گیا

خرطوم (نیوز ایجنسی )سوڈان میں پاکستانی سفارت خانے پر فائرنگ ہونے کی اطلاعات۔
تفصیلات کے مطابق سوڈان میں پاکستانی سفارت خانہ بھی خانہ جنگی کی زد میں آ گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سوڈان کے دارالحکومت میں واقع پاکستانی سفارت خانے کی عمارت پر فائرنگ کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
اس حوالے سے پاکستانی سفارت خانے کے حکام سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے فائرنگ کی تصدیق کر دی۔