شوبز

سوناکشی سنہا کی پہلی ڈرامہ سیریز دھاڑ کا ٹیزر جاری کردیا گیا

ایکشن اور سسپنس سے بھرپورسیریز میں سوناکشی پولیس اہلکار کا کردار نبھا رہی ہیں

ممبئی (شو بز ڈیسک )بالی ووڈ فلم دبنگ میں پولیس اہلکار سلمان خان کی اہلیہ کا کردار نبھانے کے بعد اب سوناکشی سنہا خود پولیس اہلکار بنیں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی ڈرامہ سیریز دھاڑ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا جس میں سوناکشی سنہا پولیس اہلکار کا کردار نبھا رہی ہیں۔ایکشن اور سسپنس سے بھرپور اس فلم سیریز کا پہلا ٹیزر اداکارہ نے سوشل میڈیا پر شیئر کردیا ہے جسے مداح خوب پسند کر رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق 8 پارٹس پر مشتمل اس سیریز میں سوناکشی سنہا ایک سیریل کلر کو ڈھونڈتی نظر آئیں گی جس نے 27 خواتین کو قتل کیا ہے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق ڈرامہ سیریز دھاڑ 12 مئی کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کی جائے گی جبکہ اس کا ٹریلر 3 مئی کو ریلیز کردیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: