پاکستان

سندھ کابینہ میں تبدیلی کا حتمی فیصلہ، متعدد وزرا کو فارغ کرنے کا امکان

سندھ کابینہ میں تبدیلی کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سہیل انور سیال، نثار کھوڑو اور ہری رام کو سندھ کابینہ سے فارغ کرنے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعید غنی سے محکمہ تعلیم اور ناصر شاہ سے اطلاعات کا قلمدان واپس لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے سردار شاہ کو وزیر تعلیم اور سعید غنی کو وزیر اطلاعات بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
اس کے علاوہ اسماعیل راہو سے زراعت جبکہ تیمور تالپور سے آئی ٹی کا قلمدان واپس لینے کی خبریں بھی زیر گردش ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ جام خان شورو، گیان چند اور ضیا عباس کو صوبائی وزیر بنایا جائے گا۔
جام اکرام سے اینٹی کرپشن کا قلمدان واپس لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے معاون خصوصی بنگل خان مہر کو اینٹی یہ عہدہ دیئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسماعیل راہو کو یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اور محکمہ ماحولیات کا قلمدان دیئے جانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
مکیش کمار کو وزیر خوراک اور گیان چند کو اقلیتی امور کا قلمدان دیا جائے گا جبکہ تیمور تالپور کو وزیر جنگلات بنایا جائے گا۔
تنزیلہ قمبرانی کو وزیراعلیٰ کا معاون خصوصی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی جبکہ منظور وسان کو مشیر زراعت بنانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اومیگا نیوز ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے معاونین خصوصی تعینات کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ ریاض شیرازی، رسول بخش چانڈیو، ارباب لطف اللہ کو وزیراعلیٰ کا معاون خصوصی بنایا جائے گا۔
ساجد جوکھیو کو صوبائی وزیر سماجی بہبود بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ لیاقت آسکانی اور ایاز مہر کو بھی سندھ کابینہ میں نمائندگی دی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d