پاکستان

سندھ میں 19 اگست تک سکول بند

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سردار احمد شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں 19 اگست تک اسکولز بند رہیں گے جبکہ 20 اگست کو تعلیمی نظام بحال کیا جائے گا ۔ کل سے اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ویکسی نیشن پر عملدرآمد ہو ۔ چیلنجز درپیش ہیں ، نظام بہت زیادہ بگڑا ہوا ہے ۔ چاہتے ہیں بچوں کیلئے اسکول ان کا دوست بنے ، بھوت بنگلہ نہ ہو ، چاہتے ہیں اسکولز بہترین طلبا تیار کریں ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے س انہوں نے کہا اسکولز 20 اگست کو دوبارہ کھولے جائیں گے ۔ اسکولز کا معاملہ خالص صوبائی ہے اس سے وفاق کا تعلق نہیں ، وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود سے بات چیت ہوئی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d