پاکستان

سندھ میں پیپرآوٹ،نقل دھڑلے سے چلتی رہی

کراچی: سندھ میں محکمہ تعلیم نقل مافیا کے سامنے بے بس ہو گیا ، پیپر آؤٹ ہوا اور نقل دھڑلے سے کھلے عام چلتی رہی .میرپور خاص تعلیمی بورڈ کے تحت جھڈو میں گیارہویں جماعت کا فزکس کا پرچہ آؤٹ ہوگیا ۔ سوالیہ پرچہ واٹس گروپس اور سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ۔ امتحانی مراکز میں پابندی کے باوجود موبائل فونز سے آزادانہ نقل کی گئی ۔
اس کے علاوہ سکھر بورڈ کے تحت پنوعاقل میں بھی گیارہویں جماعت کا پہلا پرچہ آؤٹ ہوگیا ۔ سٹی اسکول میں قائم امتحانی مرکز میں فزکس کا پرچہ نقل مافیا کے ہاتھ آ گیا ۔جس کا بھرپور انداز میں فائدہ اٹھایا اور پورے لوازمات کے ساتھ نقل ہوتی رہی .

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d