پاکستان

سندھ حکومت نے کراچی میں 8 اگست تک لاک ڈاؤن لگا دیا

حکومت سندھ نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کراچی میں مزید پابندیاں عائد کرنے کی منظوری دی ہے جو 8 اگست تک برقرار رہیں گی،لاک ڈاؤن کل سے نافذ العمل ہوگا۔
وزیراعلی سندھ کی زیر صدارت صوبائی کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس کے دوران کراچی میں مزید بندشیں عائد کرنے کی منظوری دی گئی۔ کراچی میں نئی پابندیوں کےساتھ 8 اگست تک لاک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 31 اگست کے بعد ویکسین نہ لگوانے والوں کو تنخوا نہیں ملے گی۔ اگلے ہفتے سے سرکاری دفاتر بند کر دئیے جائیں گے۔ انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں مزید فیصلے کئے گئے جن کے مطابق لاک ڈاون کے دوران ایکسپورٹ صنعتوں کو پیداواری عمل جاری رکھنے کی اجازت ہوگی، میڈیکل اسٹورز اورکریانہ اسٹورز پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
اپوزیشن جماعتوں کے ایم پی ایز، کاروباری افراد کی جانب سے حکومت کے فیصلے کی حمایت کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d