جرم کہانی

سمگلروں کی فائرنگ سے 3 کسٹم اہلکار شہید

پشاور: اسمگلروں نے فائرنگ کرکے 3 کسٹم اہلکاروں کو شہید کردیا۔ ے۔ ڈی پی او کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ درابن کی حدود کلاچی موڑ پر پیش آیا۔ پولیس حکام نے بتایا درابن کلاں کلاچی موڑ کے کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ سے 2 اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے، جب کہ ایک زخمی اہلکار نے اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑدیا.
فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور انہوں نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ، شہید افرا د کے جسد خاکی سپتال منتقل کردئیے گئے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: