شوبز

سلمان کا قتل ٹراگٹس میں سر فہرست تھے، لارنس بشنوئی

1998 سےقتل کا منصوبہ بنا رکھا ، جب سلمان نے کالے ہرن کا شکار کیا

ممبئی(او این آئی)بدنامِ زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ اسٹار سلمان خان ان 10 ٹارگٹس میں سرِفہرست تھے جن کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی تاہم وہ اب تک اس میں کامیاب نہیں ہو سکے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق لارنس بشنوئی نے حال ہی میں تفتیش کے دوران نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کو بتایا کہ انہوں نے 1998 سے سلمان خان کو قتل کرنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے جب اداکار نے کالے ہرن کا شکار کیا تھا۔بشنوئی کا کہنا تھا کہ کالے ہرن کو بشنوئی قبیلہ مقدس مانتا ہے اور ہرن کے شکار کے جواب میں سلمان خان کو جان سے مارنے کا منصوبہ بنایا تھا۔سلمان خان کو متعدد بار قتل کی دھمکیاں دینے والے لارنس بشنوئی کا کہنا تھا کہ انہوں نے سلمان خان کے گھر کی ریکی کیلئے سمپت نہرا نامی شخص کو مقرر کیا جس نے ان کی ہر نقل و حرکت کی خبر دی تاہم اس کو سپیشل ٹاسک فورس نے گرفتار کر لیا۔اس کے بعد سلمان خان کو قتل کی دھمکی کی کام موصول کی اور ان کی سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ تہاڑ جیل میں قید لارنس بشنوئی نے اعترافِ جرم کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے 2021 مں گوگی گینگ کو گولڈی برار کے ذریعے اسلحہ فراہم کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex