شوبز

سلمان خان کی بھانجی بھی ماموں کے نقشِ قدم پر چل پڑی

لاہور(شوبزڈیسک)بالی ووڈ اداکار سلمان خان عرف سلو بھائی کی بھانجی بھی اپنے ماموں کے نقشِ قدم پر چل پڑی ہے۔سلمان خان کو بچوں سے بے حد پیار ہے جس کا ثبوت اُن کی جانب سے اپلوڈ کی جانے والی اکثر ویڈیوز ہیں، سلمان خان اپنے بہن بھائیوں کے بچوں سے بے انتہا محبت کرتے ہیں اور اُنہیں اپنا خصوصی طور پر وقت بھی دیتے ہیں۔سلمان خان اکثر اوقات ہی بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے ویڈیوز اپلوڈ کرتے نظر آتے ہیں۔سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر بھانجی آیت کے ہمراہ ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے جسے بھائی کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔سلمان خان کا اپنی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ اُن کی بھانجی اُن کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے۔ آیت شرما سلمان خان کی بہن ارپیتا خان کی بیٹی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: