بین الاقوامی
سعودی عرب کو ہمارا دشمن سمجھا جائے قبول نہیں: ایران

تہران (نیوزایجنسی )ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی سے خطے میں مساواتیں بدل جائیں گی۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی صدر نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب دو عظیم ملک ہیں اور ان کے درمیان تعلقات کی بحالی سے خطے میں مساواتیں بدل جائیں گی ۔ اس مساوات کو منظم کیا جائے گا۔ خطے کے مسلمان عوامی مزاحمت اور انصاف کی حمایت کرتے ہیں۔ اہم نکتہ یہ ہے ہمارے اور سعودی عرب کے درمیان تنازعہ کے عروج پر بھی ہمارے سپریم لیڈر نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا تھا کہ اصل معاملہ سے غافل مت ہوں۔ حقیقت یہ ہے کہ ہمارے اصل دشمن امریکہ اور اسرائیل ہیں۔