
لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکرفن کا خزانہ رکھتی تھیں ان کے پاس مال و دولت کی بھی بہتات تھی .لتا کی زندگی بھر کی جمع پونجی یعنی ان کے اثاثوں کی کل مالیت 360 کروڑ بھارتی روپے ہے اور بعض رپورٹس میں یہ مالیت 108 سے 115 کروڑ بھارتی روپے بتائی گئی ہے۔
بھارتی شہر ممبئی میں پرابھو کنج بھون کے نام سے واقع لتا کا عالیشان گھر ، شیورلے،کرائسلر اور بیوک جیسی لگژری گاڑیاں بھی ان کی میراث ہیں۔
لتا منگیشکر کے پاس کاروں کا بھی بڑا کلیکشن تھا، انہوں نے اپنے کیرئیر کے ابتدا میں ہی شیورلے خریدی، ان کے گیراج میں ایک بیوک، کرائسلر اور مرسڈیز بھی تھی۔
ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لتا منگیشکر کی ماہانہ آمدنی تقریباً 40 لاکھ روپے تھی جو انہیں گانوں کی رئیلیٹی کی صورت میں ملتے تھے۔
چونکہ لتا نے شادی نہیں کی اس لیے ان کی آخری رسومات بھی ان کے بھائی ہردی ناتھ منگیشر نے ادا کی جس کے پیش نظر بھارتی میڈیا میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ لتا کے بعد ان کی جائیداد کے اصل وارث بھی ان کے بھائی ہی ہوں گے.