پاکستانتازہ ترین

سروسز ہسپتال میں بارش کا پانی داخل

سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی اور ڈاکٹروں کے کمروں میں بھی بارش کا پانی داخل ہونے سے سارا نظام درہم برہم ہوگیا، بارش کے پانی کی وجہ سے مریضوں اور تیمارداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب پنجاب کے مختلف شہروں میں ہونے والی بارش کے پیش نظر نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے چین سے صوبائی اور ضلعی افسران کو ہدایات دیں۔ نگران وزیر اعلی نے کہا کہ پانی کے نکاس کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ محسن نقوی نے فون کر کے انتظامیہ اور واسا حکام کو فیلڈ میں پہنچنے کا حکم دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *