پاکستانتازہ ترینسیاست

سب کو مذاکراتی کمیٹیوں کا احترام کرنا چاہیے:رانا ثنا اللہ

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے اگر مذاکراتی کمیٹیاں اگر کسی نتیجے پر پہنچ جاتی ہیں تو پھر سب کو ان کے مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہیے۔
ایک بیان میںرانا ثنا اللہ نے کہا کہ مذاکراتی ٹیم جو کچھ منگل کو فائنل کرے گی اس کی حتمی منظوری اتحادی جماعتوں کے سربراہوں سے لینا ہو گی۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے دو اسمبلیاں توڑ کر حماقت کی ہے، صوبائی اسمبلیاں 13 اگست کو اپنی مدت پوری کر رہی ہیں، اگست میں نگراں حکومتیں آتی ہیں تو الیکشن اکتوبر میں بنتے ہیں۔
سندھ اور بلوچستان اسمبلیاں تحلیل کرنے کے پی ٹی آئی کے مطالبے کے حوالے سے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا سندھ اور بلوچستان اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اختیار ہمارے پاس نہیں ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت اور پی ٹی آئی کے وفود کے درمیان ملک میں انتخابات کے حوالے سے مذاکرات کا دوسرا دور ہوا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: