تازہ ترینشوبز

سارہ والدین میں علیحدگی سے خوش

ممبئی : اداکارہ سارہ علی خان نے اپنے باپ اور ماں میں علیحدگی کو درست فیصلہ قرار دیدیا.انہوں نے ٹی وی شو میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ’مجھے نہیں لگتا کہ میرے ماں پاپ ایک دوسرے کے ساتھ خوش تھے اس لیے اُس وقت علیحدہ ہونے کا ان کا فیصلہ بالکل درست تھا‘۔ اگر آپ ایک ساتھ ایک ہی چھت کے نیچے رہ کر خوش نہیں ہیں تو علیحدگی زیادہ بہتر ہے اس طرح آپ اپنی اپنی دنیا میں خوش رہ سکتے ہیں۔
سارہ نے کہا امرتا اور سیف نے ایک دوسرے سے علیحدہ ہو کر بہتر زندگی گذاری ہے حالانکہ وہ اور ان کا بھائی ابراھیم اپنی ماں کے ساتھ رہتے ہیں لیکن ان کے پاپا سیف ہمیشہ ان سے ایک فون کال کی دوری پر تھے اور انھوں نے باپ ہونے کے اپنے تمام فرائض انجام دیے ہیں۔ واضح رہے کہ امرتا سنگھ اور سیف علی خان نے 2004 میں علیحدگی اختیار کر لی تھی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: