پاکستان

صحافی عامر میر اورعمران شفقت ایف آئی اے کی حراست میں

لاہور: ایف آئی اےکے سائبر کرائم ونگ نے سینئر صحافی عامر میر اور عمران شفقت کو حراست میں لے لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر میر دفتر جانے کے لیے صبح گھر سے نکلے تو ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے انہیں حراست میں لے لیا۔ ایف آئی اے کا عملہ عامر میر کو کار سمیت ساتھ لے گیا۔ واضح رہے کہ کہ سینئر صحافی عامر میر معروف صحافی حامد میر کے بھائی ہیں وہ اپنا ویب چینل چلاتے ہیں۔ جبکہ عمران شفقت یوٹیوب پر اپ لوڈنگ کرتے ہیں.
میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن نے احتجاج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔عامر میر کو ایف آئی اے کی جانب سے حراست میں لئے جانے پر پیر کے روز پنجاب اسمبلی میں احتجاج کیا جائے گا۔ ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یہ حکومت غیرجمہوری ، آمرانہ و فسطائی سوچ کی مالک ہے،عامر میر کو فوری رہا کیاجائے۔
نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے صحافی عامر میر کی گرفتاری کی شدید مذمت کی اور کہا کہ صحافیوں کی غیر قانونی گرفتاریاں قابل تشویش ہیں، عامر میر نے کیا گناہ کیا ہے جو ان کی گرفتار کیا گیا ہے، کیا گرفتاری کے لیے قانونی تقاضے پورے گئے تھے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: