شوبز

سائرہ پیٹر کی مولانا رومی سے عقیدت، قونیہ میں قوالی ریکارڈ

لاہور(سپورٹس ڈیسک)صوفی اسٹار سائرہ پیٹر نے قونیہ میں مولانا رومی کی قوالی ریکارڈ کرلی۔ انہوں نے مولانا رومی کے صوفیانہ کلام کو خود ہی کمپوز کیا ہے اور قوالی کے اس فیوژن کو مولانا رومی کے مزار مبارک کے سامنے ریکارڈ کیا گیا۔پاکستانی نژاد برطانوی گلوکارہ سائرہ پیٹر کا کہنا ہے کہ جلال الدین رومیؒ ابتدائی علوم کی منازل طے کرنے کے بعد 19 سال کی عمر میں اپنے والدکے ساتھ قونیہ چلے آئے۔مولانا رومیؒ کا کلام ایک طرف تو حکمت اور اعلیٰ خیالات کا گنجینہ ہے تو دوسری جانب شاعری کے محاسن سے پُر ہے۔ اُن کے کلام میں سادگی بھی ہے، سوز و گداز بھی ہے، عشق کی وارفتگی بھی اور وحدت کا اظہار بھی ہے۔اگرچہ ان کی شاعری کا خاص موضوع روحانیت اور عشق حقیقی یا عشق الہٰی تھا۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے مذہبی روا داری، اعتقادات، اخلاق، سخاوت، اچھائی اور تربیت کے موضوعات پر بھی بہت زور دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے محبت کی اہمیت اور حقیقت کے بارے میں بھی درس دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex